• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کا تعاون نہایت اہم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں کیونکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین