• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ہائی کمشنر کو پاکستانی سویاں بھاگئیں

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے روایتی سویاں کھاکر عیدالفطر کا مزہ دوبالا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر جیفری شا نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے عیدالفطر کے موقع پر نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ایک تصویر میں ڈاکٹر جیفری شا کو مزیدار روایتی سویاں بھی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جیفری شا نے تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ ’لذیذ اور روایتی میٹھے پکوان سویوں کے ساتھ عیدالفطر منائیں کیونکہ یہ پاکستان مزیدار میٹھی ڈش ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں عید الفطر کو بجا طور پر ’میٹھی عید‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس عید پر میٹھے پکوان بنائے جاتے ہیں۔‘

آخر میں اُن تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی جو پاکستان اور آسٹریلیا میں عید منارہے ہیں۔

تازہ ترین