• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کون کررہا ہے، سب جانتے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید


تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ توہین عدالت کون کررہا ہے، یہ سب جانتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر سینیٹر فیصل جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باہر جانے کا این آر او مانگا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بیرون ملک جانے سے قبل بڑے میاں صاحب کی گارنٹی دینے کا جواب دیں۔


فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں یہ کچھ بھی کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھیک کون مانگ رہا ہے یہ سب پر آشکار ہے، مسلسل این آر اوکی بھیک مانگی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ توہین عدالت کون کررہا ہے یہ بھی سب پر آشکار ہے، پاکستان مسلم لیگ نون، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

تازہ ترین