• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست آسام میں 18 ہاتھی مردہ حالت میں پائے گئے

بھارتی ریاست آسام میں 18 جنگلی ہاتھی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز 14 ہاتھی ایک جگہ جبکہ دیگر چار ایک پہاڑی کے دامن میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

ریاست کے وزیر جنگلات کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹ سے لگتا ہے ہاتھیوں کی ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے فارنزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین