عید کے دوسرے دن بھی ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں پر رش لگارہا۔
میٹھی کے دوسرے دن بھی ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں پر رش رہا۔
پشاور کے چپلی کباب پورے ملک میں پسند کیے جاتے ہیں، شہریوں نے کبابوں کے خوب مزے اڑائے۔ لاک ڈاؤن کے باعث شہری کھانا ٹیک اوے کررہے ہیں۔
کراچی سمیت کئی شہروں میں مٹھائی کی دکانوں پر بھی رش ہے، کئی پر ایس او پیز کی پر عمل تو کہیں پر نظر انداز بھی رہے۔
اس سے قبل لاہور، کراچی اور گوجرانوالا سمیت کئی شہروں میں صبح کے وقت شہریوں نے ناشتے میں پوری، پراٹھے، چنے اور لسی کا مزہ لیا۔