• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اخبارجنگ کے ذریعے لوگوںکو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ زمانے کی کسی قوم کو دیکھئے ، خاص کر اپنے تہوار یا خاص دنوں میں کھانے پینے کی اشیا یا کپڑے یا کھلونے وغیرہ غرض ہر اس چیز کی قیمتوں میں کمی کردیتے ہیں تاکہ لوگوں کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ آسکیں۔ یہاں تک کہ بعض ملکوں میں خاص کر حج کے موقع پر ہوائی جہاز کے کرائے میں کچھ کمی کردی جاتی ہے! جبکہ ہمارے ملک میں جب حج کا مہینہ قریب آتا ہے تو بعض سرمایہ دار لوگ پہلے سے ہوائی جہازکےٹکٹ خرید لیتے ہیں اور وقت آنے پر زیادہ قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں ۔ رمضان کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے کی چیزوں، کپڑے، جوتے غرض ہر چیز کی قیمت کئی گنا بڑھا دی جاتی ہے۔خربوزے کی قیمت رمضان سےایک دن پہلے 25 روپےفی کلو تھی رمضان شروع ہوتے ہی 80روپے فی کلو کردی گئی۔ افسوس صد افسوس۔ ایسا لگتا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ درخواست ہے کہ اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں اور حکومت بھی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ (احسان علی)
تازہ ترین