• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلی خریدنے کیلئے رقم جاری

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور فیملی کی حویلی خریدنے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈپٹی کمشنر پشاور کو فراہم کر دی ہے۔ لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی خریداری کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے کی رقم محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان کو حتمی نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر میوزیم اینڈ آرکیالوجی عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عید کے بعد لے لیا جائے گا جبکہ قبضہ لینے کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین