• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ’آسمانی بجلی‘ گرنے سے 18 ہاتھی ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست آسام میں حکام کے مطابق ممکنہ طور پر آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک ہو گئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق محمکہ جنگلات کے افسر ایم کے یادو نے بتایا کہ جمعرات کو گاؤں کے افراد نے ایک جگہ پر 14 ہاتھیوں کو مردہ پایا اور دیگر چار ایک پہاڑی کے دامن میں مردہ پائے گئے۔آسام کے وزیر جنگلات پاریمل سکلابیدیا نے جمعے کو کہا کہ صوبائی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا ہے۔وزیر نے کہا کہ ’ابتدائی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں، لیکن ہمیں فارنزک ٹیسٹ کی مدد سے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کی موت زہر کھانے یا کسی بیماری سے نہ ہوئی ہو۔مقامی فاریسٹ رینجر کا کہنا ہے کہ اس نے جلے ہوئے درخت دیکھے اور گاؤں کے افراد کا بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکت بدھ کو آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی ہو۔

تازہ ترین