• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب گیا نہ وہاں صدقات و فطرانے کی کوئی تقریب ہوئی، مراد سعید

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نہ تو میں سعودی عرب گیا اور نہ ہی وہاں کوئی صدقات اور فطرانہ کی کوئی تقریب ہوئی۔

سیلاب زدگان کی امداد، ترک خاتون اول کا ہار چرانے والوں اور فرزند زرداری کے ابو کو ہر جگہ فطرانہ ، زکوٰۃ اورکمیشن نظرآتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے دور میں صدقہ خیرات میں بھی کمیشن کھایا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد اور ٹریکٹر اور سندھ کے کسانوں کے بھی پیسےکھائے۔

جعلسازی میں پکڑی گئی ایک اور خاتون کا میڈیا سیل بھی بہت شور مچا رہا ہے، جو اوباما دور میں امریکا سے ملنے والی تعلیم کیلئے امداد کا پیسہ بھی کھا گئی اور نیب نے اس پر تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔ 

مراد سعیدنے انٹرویو میں اپنی ذات سے منسوب بیانات پر کہا کہ عمران خان کے حالیہ سعودی عرب دورے کے حوالے سے گیلانی کے بیٹے نے وہی ٹویٹ کیا جس کا ذکر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کیا، انہیں اپنے جھوٹ پر شرم نہیں آتی۔ 

مراد سعید نے اپوزیشن کی تاریخ دہراتے ہوئے کہا کہ ترک خاتون اول کا سیلاب زدگان کیلئے دیا ہوا ہار انکے والد صاحب نے چرا یا، سیلاب زدگان کیلئے جب پاکستان کو امداد ملی تو انہوں نے یہ امداد بھی کھا لی۔

اس کے بعد جب آئی ڈی پیز آئے تو آئی ڈی پیز کےراشن کیلئے جو امداد اور سامان دیا گیا وہ بھی کھا گئے، اس کے بعد زلزلہ زدگان کیلئے جو صدقہ خیرات، فطرانہ اور امداد ملی وہ بھی کھا گئے۔

تازہ ترین