• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا خلائی روبوٹ کامیابی سے مریخ پر اتر گیا

چین کا خلائی روبوٹ کامیابی سے مریخ پر اتر گیا 


بیجنگ (جنگ نیوز )چین کے سرکاری میڈیا نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ اُس نے مریخ پر کامیابی سے ایک روبوٹ اتار لیا ۔چینی صدر شی جن پنگ نے ایک خصوصی پیغام میں مشن کی ٹیم کو اس کی ʼحیران کُن کامیابی پر مبارکباد دی۔چھ پہیوں والے ژورونگ روبوٹ نے مریخ کے نصف کُرّہ شمالی میں موجود ایک وسیع میدانی علاقے یوٹوپیا پلینیٹیا پر لینڈ کیا۔اس خلائی گاڑی نے بحفاظت اترنے کے لیے ایک حفاظتی کیپسول، ایک پیراشوٹ اور ایک راکٹ پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔اس کام کی مشکل نوعیت کو دیکھتے ہوئے یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہے۔اب تک صرف امریکہ نے ہی مریخ پر کامیابی سے لینڈ کرنے میں ملکہ حاصل کیا ہے۔ یہ کوشش کرنے والے دیگر تمام ممالک کے لینڈرز یا تو کریش کر گئے یا پھر سطح پر اترنے کے فوراً بعد ہی اُن سے رابطہ منقطع ہوگیا۔آپ میں بہادری تھی کہ آپ نے یہ چیلنج قبول کیا، اس میں مہارت حاصل کرنی چاہی اور ہمارے ملک کو خلائی تحقیق کی اگلی صفوں میں لا کھڑا کیا،امریکہ کے خلائی ادارے ناسا میں ہیڈ آف سائنس تھامس زربوچن نے بھی چین کو مبارک باد دی۔میں عالمی سائنسی برادری کے ہمراہ پراُمید ہوں کہ اس مشن کے ذریعے سرخ سیارے کے بارے میں انسانی علم میں اضافہ ہوگا۔روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے کہا کہ یہ کامیابی مستقبل میں روس اور چین کے خلائی شعبے میں تعاون کے لیے اچھا شگون ہے۔

تازہ ترین