• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، وی آئی پی سیاحوں کو اجازت، عام شہریوں پر پابندی

مینگورہ (نمائندہ جنگ) سوات میں عید کے موقع پر سیاحتی مقامات پر پابندی کے باوجود لوگوں کا رش ۔ وی وی آئی پی سیاحوں کی سوات کے سیاحتی مقامات پر آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ عام شہریوں پر پابندی برقرار رہی۔پابندی کے باوجود سیاح پہنچ گئے، مقامی لوگوں کو گھروں میں جانے میں شدید مشکلات، سوات کی چیک پوسٹوں پر عام شہریوں کی سوات انٹری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ سوات کے تمام داخلی راستوں کو دیگر اضلاع کے سیاحوں کی آمد اور واپس کرنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ این سی او سی اور ضلعی انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود بھی سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کے داخلے راستے لنڈاکئی اور شموزئی پہنچ گئی، سوات میں داخلے کی کوشش کرنے والے سیاحوں کو واپس بھیجا جارہا ہے،انتظامیہ کی جانب سے سوات کے داخلوں راستوں پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو آنے والے سیاحوں کو واپس بھیجتی ہے تاہم اب بھی سیاح سوات کے مضافاتی اور سیاحتی مقامات کالام، مالم جبہ اور میاندم تک جانے پر بضد ہیں، ڈسی سی سوات جنید خان کے مطابق لاک ڈائون کے دوران کسی بھی سیاح کو سوات میں داخلے کی اجازت نہیں، عید کے دوسرے اور تیسر ے روز کسی بھی سیاح کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین