• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالمپر آزادی پسند دکھی ہے، حسن خمینی

کراچی (جنگ نیوز) حجت الاسلام و مسلمین سید حسن خمینی نے کہا ہے کہ فلسطینی بہادر قوم کی خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے مظالم نے ہر آزادی پسند شخص کے دل کو دکھی کر دیا ہے، مسلم اقوام کو اپنے فلسطینی بیٹوں پر فخر پہلے زیادہ فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے نام اپنے خط میں کیا ہے۔ حسن خمینی نے لکھا کہ ہمارے بھائی بہنوں کی شہادت مسلم اقوام اور حریت پسندوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے۔ صیہونیوں کے جرائم میں ملت کے غدار ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین