• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مکین 3 دن میں 28 موٹرسائیکلوں، 2 رکشوں، طلائی زیورات، موبائل فونز سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اوراسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تین دنوں میں شہری 28موٹرسائیکلوں ،دورکشوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکو شان حسین نے بتایا کہ چھتری چوک کے قریب 3موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 23ہزار روپےچھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ سول لائن کوحسن رضا نے بتایاکہ کیانی روڈعزیزآبادکارہائشی اورمیٹرک کاسٹوڈنٹ ہوں 14مئی کواپنے دوستوں حسنین جاوید،محمدریحان ،چودھری مومن کے ہمراہ قاسم مارکیٹ سے اپنی گاڑی نمبرآرایل اے 353میں پٹرول ڈلوانے پنچ سڑکی کی طرف جارہے تھے کہ 12بج کر40منٹ پرجب پی سی کے سامنے ٹرن کیا تواسی دوران دوگاڑیوں میری کارکے آگے لگاکرہمیں روک لیاان دونوں گاڑیوں میں سے چھ آدمی باہرنکلے جن میں سے چارکے پاس پسٹل تھے جنہوں نے ہمیں زدوکوب کیا اورہم سے 25ہزارروپے ،اورتین موبائل فون چھین کرمریڑحسن فرارہوگئے۔ تھانہ صدربیرونی کو توصیف احمد نے بتایا کہ میری دکان زین ملک شاپ گرجا روڈ ن میں دو نامعلوم نوجوان لڑکے موٹرسائیکل70 پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر گلہ سے 22ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے ۔ تھانہ صدربیرونی کو اویس نے بتایا کہ سیکٹر 4 گلزار قائد کے پاس 3 موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پرمیراپرس چھین کرلے گئے جس میں میرا قومی شناختی کارڈ ،کاغذات موٹرسائیکل ،موبائل تھا۔ تھانہ رتہ امرال کو وقار احمد نے بتایا کہ بورنگ روڈ پرکھڑے تھے کہ 4نامعلوم افراد آئے جو اسلحہ کی نو ک پر ہم سے 3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ رتہ امرال کو حیدر علی نے بتایاکہ اپنے موٹر سائیکل کے ہمراہ سکیم نمبر7 کھڑا تھا کہ اچانک 3افراد اسلحہ کی نو ک پ مجھ سے مو ٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نصیرآبادکوعمران نے بتایا کہ ڈھوک گجراں میں 3لڑکے موٹر سائیکل پر آئے جوگن پوائنٹ پر 4ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ سول لائن کوبلال نے بتایاکہ کچہری چوک کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر پرس چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کینٹ کوعبداللہ نے بتایاکہ کہ 2 موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اس سے 16ہزارروپے اور 2موبائل چوری چھین کرلے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں 4 موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موبائل اور 12 ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ وارث خان کو دانش نے بتایا کہ اپنی گاڑی نمبر اے ایل سی -477 پر گھر سے نکلا تو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میری گاڑی اور میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سلمان نے بتایا کہ اپنے موٹرسائیکل نمبر بی بی پی-579 پر ایف بلاک پہنچاتو 3نامعلوم افراد اسلحہ کی نو ک پر مجھ سے مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی کو بلال نے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ سے کوئی نامعلوم چور میرا موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ سٹی کو ضیااللہ نے بتایا کہ گودام سے کوئی نامعلوم شخص موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ گنج منڈی کو عزیز الرحمان نے بتایا کہ ڈنگی کھوئی سے کوئی نامعلوم شخص میرا موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ مندرہ کوصداقت حسین نے بتایاکہ عید کی چھٹی گزارنے کے بعد جی ٹی روڈ مندرہ میں اپنی دکان پر اپنے بھائی ظفر محمود کے ساتھ آیا تو دیکھا کہ ہماری دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں پڑتال پر 7 جوڑی موٹرسائیکل ٹائر اور2 رکشہ ٹائراور 44 ٹائر متفرق گاڑیوں کے برانڈ نیو ٹائرز مالیتی اڑھائی لاکھ موجود نہ تھے جو کوئی نا معلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ روات کو شیخ منصور الٰہی نے بتایاکہ عیدپر اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے بھائی بریگیڈئیر محمد عرفان الہی کے گھرگئے جہاں سے واپسی پر ڈرائنگ روم کی گرل ٹوٹی ہوئی تھی نامعلوم چورگھرسےنقدی /انعامی بانڈ تقریباً 12 لاکھ روپے ، زیورات طلائی 12 تولے ، 2گھڑیاں چوری کر کے لےگئے ۔تھانہ روات کو محمد اکرام بحریہ فہزسیون میں نامعلوم چورمیری دکان سے کیش ٹل مالیتی 10 ہزارروپے اور اس میں پڑی رقم 15ہزارچارسوروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ سٹی کو سلمان نے بتایا کہ راجہ بازار میں کسی نےمیرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ صادق آبادکو جہانزیب نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ گاؤں گیا تھا واپس آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے تھے نامعلوم چور گھرسے15لاکھ 75 ہزار روپے اور طلائی زیورات 3تولہ چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ صادق آبادکو اسامہ نے بتایاکہ فیملی کے ہمراہ گاؤں گیا تھا واپسی گھر کے تالے ٹوٹے پائےکوئی نامعلوم چور گھرسے5لاکھ روپےاور طلائی زیور وزنی 7تولہ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو امبر عباس نے بتایا کہ محمدی چوک کے پاس موٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کر لے گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کوانیس اقبال نے بتایاکہ2موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کہوٹہ کو سید منیر حسین شاہ نے بتایاکہمیرے دو بکرے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ،تھانہ کہوٹہ کو راجہ لیاقت حسین نے بتایاکہ میری 6 بکریاں کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو عدنان نے بتایا کہ گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو شہباز خان نے بتایا کہ مری روڈ پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو فیاض نے بتایا کہ راول پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اقبال نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر کوئی نامعلوم شخص میرا موبائل چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ سبزی منڈی کومبین ابرارنے بتایاکہ محمدآفتاب نے سیکٹرآئی ٹین ون میں مدعی کے گھرمیں داخل ہوکرنقدی ،گھڑی اوردیگرسامان کل مالیتی 41ہزارروپے چوری کرلیا۔تھانہ سہالہ کے علاقہ سہالہ سےعتیق الرحمٰن کی موٹرسائیکل ہنڈا125نمبراے ٹی ڈبلیو9897،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ سیکٹرآئی نائن ون سےریاض الحق کی موٹرسائیکل نمبرآئی ڈی ایل 6096،تھانہ رمناکے علاقہ سیکٹرجی 12سے تصورکی موٹرسائیکل یونین سٹارنمبراے ایس ایم 931چوری ہوگئی ۔تھانہ رمناکواحسن معین نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان اس کے گھرکی کھڑکی توڑکرگھرسے طلائی زیورات ،نقدی کل مالیتی 11لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کراچی کمپنی کوناہیداحمدنے بتایاکہ سیکٹرجی نائن ون میں نامعلوم چور مدعی کے گھرکے تالے توڑکرنقدی ،طلائی زیورات کل مالیتی 15لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین