• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں فلسطین میں نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں فلسطین میں نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا،  جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

او آئی سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیز فائر ہماری ترجیح ہے، یہ جارحیت ناقابل برداشت ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری فی الفور حرکت میں آئے، پاکستان ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس کی قرارداد پر فوری عملدرآمد کروایا جائے، انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو استثنی ہرگز نہیں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں سچائی کو لوگوں کی نظر سے اوجھل کرنا مشکل ہے، کل چین کے وزیر خارجہ سے بھی میری گفتگو ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان جذبات کو ہر فورم پر اٹھانا میرا فرض ہے، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلمہ امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

تازہ ترین