نیویارک (اے پی پی) آنجہانی کوبی برائنٹ کو باضابطہ طور پر باسکٹ بال ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔ پانچ بار کے این بی اے چیمپئن کوبی برائنٹ 26 جنوری 2020 کو کیلی فورنیا میں 13 سالہ بیٹی گیانا کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنیکٹیکٹ میں منعقدہ تقریب میں 41 سالہ باسکٹ بال لیجنڈ کو بعد از مرگ باضابطہ طور پر ہال آف فیم شامل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کی بیوہ وینیسیا اور این بی اے کے عظیم کھلاڑی مائیکل جورڈن بھی موجود تھے۔