پشاور(وقائع نگار) پشاور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی لیکن مسافر نہ ہونے کے برابر رہے۔ اتوار کے روز صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز کیساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی اور ایک بار پھر سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی لیکن عید اور کورونا کے باعث مسافر نہ ہونے کے برابر تھے اسی طرح سڑکوں پر ویگن اور بس میں مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی تاہم عید کے دوسرے اور تیسرے دن پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں کی چاندی ہو گئی تھی اسی طرح شہر بھر میں زیادہ تر کاروباری زندگی بھی معطل رہی اور رش بھی نہ ہونے کے برابر تھا تاہم عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درٓامد کے حوالے سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔