• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گزشتہ رات 2015 ء کے بعد ایک اور گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 مئی 2015ء کو رات میں کم سےکم درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا، جبکہ گزشتہ رات 32اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں رات سے ہی لو کی کیفیت محسوس کی جارہی ہے اور آج شہر کا پارہ 45ڈگری کو چھو جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران شہر قائد کا موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

شہر میں سمندری ہوائیں 19مئی سے بحال ہونا شروع ہو جائیں گی اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے۔


تازہ ترین