• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43سے45ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز کل کم سے کم درجہ حرارت 28اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان تاؤتے نے مزید شدت اختیار کی ہے اور یہ کراچی سے 8 سو کلو میٹر دور ہے، تاہم کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین