• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں تیزی


ملک بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں تیزی آگئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹرکنونشن سینٹرمیں قائم کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وفاقی دارالحکومت کا دوسرا ماس ویکسینیشن سینٹر فعال کردیا جائےگا، اسلام آباد میں 1 سو ویکسینیٹرز کو 2 ماہ کےکانٹریکٹ پر بھرتی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی 70 فیصد آبادی کو آئندہ 2 ماہ میں ویکسین مہیا کیے جانے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے، اسلام آباد میں یومیہ کم از کم 10 ہزارافراد کو نئے مرکز سے ویکسین مہیا کیے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

 انفیکشن اسپتال میں پہلے سے قائم ویکسینیشن سینٹر بھی قائم رہے گا۔

تازہ ترین