• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار ذکا کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری ایک سوشل میڈیا بیان کے ذریعے دی، اور بتایا کہ وہ ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔

گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس کیا حل ہے اس کا۔‘

وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو۔‘

گزشتہ برس وقار ذکاء نے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا تھا، کورونا وائرس کی خطرناک وباء کے باوجود وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں کے پی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا۔

تازہ ترین