وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی شدید خواہش دیکھ کر ہنسی آتی ہے.
انہوں نے کہا کہ عشروں ملک پر راج کرنے والا شریف خاندان اسی ملک کے نظام صحت پر شک کرتا ہے، پنجاب کے سابق وزیر قانون کے قانون سے متعلق بیانات بھی سمجھ سے بالاتر ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف بھی قانونی پیچیدگیوں کے سہارے لندن فرار ہونے کے چکروں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کک بیکس، منی لانڈرنگ، سرکاری وسائل کا ذاتی استعمال کرنے والے ہمیں قانون نہ سمجھائیں۔