وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرعظم عمران خان نے سعودی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق انویسٹمنٹ بورڈ کو ہدایات دے دیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت دورہ سعودی عرب سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سعودی عرب سے پٹرول اور قیدیوں کی منتقلی سمیت تمام امور پر فالو اپ لینے کی ہدایت کی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے انویسٹمنٹ بورڈ کو بھی ضروری ہدایت جاری کی ہیں تاکہ سعودی سرمایہ کاری بڑھ سکے۔