مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہماری کسی سے کوئی جنگ نہیں ،کبھی کسی ادارے کےخلاف بات نہیں کی، جب جھگڑا ہی کوئی نہیں تھا تو صلح کیسی؟۔
شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں الٹا سوال کر لیا کہ ہمارے تعلقات خراب کب تھے؟ جلسوں میں تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، اس سے ملک کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہوئے بنیادی وجہ آئین سے انحراف ہے۔