• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کا لینڈ ریکارڈ سکین کرنے کافیصلہ

لاہور(نسیم قریشی سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار لاہور ڈویژن سے ختم کرکے لاہور ڈسٹرکٹ تک محدود کرنے کے بعد حکومت پنجاب کے ایل ڈی اے کو قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنزاورلینڈ یوز کا ریکارڈ فوری بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے کے حکم کے باوجود ،ایل ڈی اے نے ریکارڈ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کےبلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، ممکنہ جعل سازی سے بچنے کیلئے تمام ریکارڈ کو متعلقہ بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے سے پہلے کمپیوٹرسکین کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریگولیشن پنجاب نے23 اپریل 2021 کو ایک مراسلہ کے ذریعے ایل ڈی اے کو ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، اور قصور کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بلدیاتی اداروں کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل ڈی اے کو خدشہ تھا کہ کہیں ایسا نا ہوکہ لینڈ مافیا ساز باز کر کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی جعلسازی نا کرلیں ۔ لہذا جب تک ریکارڈ کمپیوٹر سیکن نہیں ہوجاتا شیخوپورہ، قصوراو ر ننکانہ صاحب کےبلدیاتی اداروں کے حوالہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین