• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے۔انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی نے استقبال کیا۔

ترکی میں پاکستان کےسفیر اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔


وزیر خارجہ کل سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

شاہ محمود قریشی گزشتہ روز وزیرخارجہ فلسطین کی بگڑتی صورتحال پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کروانےسفارتی مشن پرروانہ ہوئے تھے۔

وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ،مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سےگفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

تازہ ترین