پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کوایک بار پھر بےنقاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے پیسے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے، منصوبےکی لاگت میں 25 ارب روپے کااضافہ کیا گیا تاکہ حکومت کے چند لوگوں کوفائدہ ہو؟ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو ملک سے کرپشن ختم کرنے آئے تھے؟ کیا یہ لوگ صاف و شفاف حکومت کے دعویدار تھے؟
شیری رحمان نے سوال کیا کہ کیا چینی، آٹا،ادویات، پیٹرول اور دیگر کرپشن اسکینڈل میں کسی کو سزا ملی ہے؟
انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی رپورٹ کے بعد کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیاجائے گا، نوٹس سرکار کا اب عوام نوٹس لے گی، تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی۔