• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ خودکشی کیس: شیکھر سمن کی تحقیقاتی ادارے پر تنقید

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں جاری تحقیقات پر اداکار شیکھر سمن تحقیقاتی ادارے پر برس پڑے اور ان سے سوال کرلیا کہ کیا اس کیس میں اب کوئی امید باقی ہے؟

بھارتی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس جون میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

پولیس کی جانب سے اس کیس کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا گیا، تاہم بعدازاں عوامی دباؤ کے بعد اس کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے سپرد کردی گئی۔ 

متعدد بالی ووڈ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں وہیں اداکار و کامیڈین شیکھر سمن بھی سوشل میڈیا پر ایسا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 


حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیکھر سمن نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے تحقیقیاتی ادارے پر تنقید کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سشانت کو انصاف دلوانے کے لیے ہم نے لڑائی لڑی اور ابھی بھی لڑ رہے ہیں، تاہم انصاف دکھائی نظر نہیں آرہا۔ 

شیکھر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سشانت کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوجائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی دیکھیے کہ کورونا وائرس آیا اور اس کیس کا توازن وبا کی آفت تلے دب گیا، کیا اب اس میں کوئی امید باقی ہے؟

تازہ ترین