• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیتا کپور کی سندور والی تصویر دیکھ کر شادی کی افواہ، رقاصہ نے تردید کردی

بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر گیتا کپور نے اپنے ماتھے پہ لگے سندور والی تصویر پر پرستاروں میں پیدا ہونے والی کنفیوژن کے بعد اپنی شادی کی افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات غلط ہیں۔

انھوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گیتا کپور ایک مشہور  پروگرام سپر ڈانسر، جو کہ ڈانس رئیلیٹی شو ہے اس کی جج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی شادی کرینگی تو چھپائیں گی نہیں، انھوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل ہی ان کی والدہ کا انتقال ہوا ہے اور ایسے میں وہ شادی نہیں کرسکتیں۔


یاد رہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گیتا نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرخ لباس میں نظر آرہی ہیں، انھوں نے اپنی اس پوسٹ پر کیپشن، ریڈی سیٹ شوٹ، تحریر کیا تھا۔



تازہ ترین