• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کل پشاور میں لیبر کالونی کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم عمران خان کل پشاور میں مزدوروں کے لئے بنائے گئے دو ہزار سے زیادہ فلیٹس پر مشتمل لیبر کالونی کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 500 کنال پر مشتمل لیبر کالونی میں مستحق مزدوروں کو آسان اقساط پر فلیٹس فراہم کیے جائیں گے۔

پشاور کے علاقے شاہی بالا میں صنعتی مزدوروں کے لیے جدید طرز کے دو ہزار 56 فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔


لیبر کالونی میں مساجد، اسکول، پارکس، لائبریری اور دیگر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

لیبر کالونی کے فیز ون پر کام 2011 جبکہ فیز ٹو پر 2013 میں شروع ہوا تھا تاہم فنڈز کی کمی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

26 لاکھ روپے مالیت کا فلیٹ مزدوروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 23 لاکھ روپے میں فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم منصوبے کا افتتاح کریں گے، فلیٹ کی رقم 10 سال میں آسان اقساط ادا کی جائے گی۔

لیبر کالونی میں معذور مزدوروں کے لئے 2 فیصد جبکہ بیواؤں کے لئے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مردان، شانگلہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی مزدوروں کے لئے فلیٹس تعمیر کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔

تازہ ترین