• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں 17مئی کی رات ایک بجے سے سفری پابندیاں اٹھالی گئیں۔ جس کے بعد سعودی ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کےلیے کھول دی گئیں۔

پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب وہی سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔

ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلی خوراک لینے کے بعد 14 دن گزارنے والے بھی سفر کرنے کے اہل ہونگے۔


تاہم سعودی عرب سے 13 ملکوں کیلیے سفر پر پابندی برقرار ہیں۔ ان تیرہ ممنوعہ ممالک میں لبنان، بھارت، شام، یمن، ایران، ترکی، صومالیہ، افغانستان اور روس ممنوعہ سفر والے ممالک میں شامل ہیں۔

تازہ ترین