• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کا ہم خیال اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے ہم خیال اراکین کے اعزاز میں لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا۔ 

عشائیہ میں شرکت کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے جو اراکین اور وزرا پہنچے، ان میں ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اسلم بھروانہ، صوبائی وزیر اجمل چیمہ، مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوانہ، عون چوہدری، چوہدری امین اور ایم پی اے نذیر چوہان سمیت دیگر شامل تھے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم این اے راجہ ریاض نے عشائیے میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی سربراہی میں سیاسی فیصلے بھی لینے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات ٹھیک ہونے کے بجائے خراب ہورہے ہیں۔


نذیر چوہان نے جہانگیر ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت تک آپ کا مقدمہ لڑیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنی گالا اور یہاں کی سیاست کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہر جماعت میں گروپ بندی ہوتی ہے، آپ ہمیں پسند ہیں، ہمارے لیڈر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترین گروپ کا لیبل تو لگ گیا ہے، اب ہمیں اسے آگے چلانا چاہیے۔

شرکا سے گفتگو کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ آئندہ مل کر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے۔

تازہ ترین