• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین پر واضح کردیا میں کسی سے ناانصافی نہیں کرتا، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین بولتے ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین پر واضح کردیا کہ میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا۔


عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے اپوزیشن جماعتوں پر کیس نہیں بنایا تو میں اپنی جماعت کے فرد کے ساتھ زیادتی کیسے کرسکتا ہوں۔

وزیر اعظم نے واضح کردیا کہ عوام کو چینی کے لیے ترسانے والوں کو این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین