کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر داکٹر نریندر بٹرا نے صدر پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سکریٹری جنرل آصف باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے ہفتے کو ہونے والے ایف آئی ایچ کے صدارتی انتخاب میں حمایت مانگی ہے۔ بٹرا دوسری مدت کے لئے صدارت کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔وہ نومبر 2106 میں ایف آئی ایچ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس بار ا نہیں بیلجیم ہاکی فیڈریشن کے صدر مارک کاڈرون سے ون ٹوون مقابلے کا سامنا ہے۔مارک کاڈرون نے بھی پاکستانی ہاکی حکام سے رابطہ کرکےووٹ کی درخواست کی۔ الیکشن میں دیگر عہدے کے امیدوار بھی پاکستان ہاکی فیدریشن سے رابطے میں ہیں جن میں ہالینڈ ہاکی فیڈریشن کے صدر جان ہاسٹیکن بھی شامل ہیں۔ایف آئی ایچ کے انتخاب ہفتے کو ورچوئل اجلاس میں ہوں گے۔