وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر ابتدائی رپورٹ آئی ہے اس لیے اس کی خامیوں پر کچھ کہنا ابھی ثانوی بات ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ الائنمنٹ تبدیل نہیں کی گئی جبکہ حقیقت میں ڈیزائن بدلا گیا تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں یہ لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تھی تو یہ غلط لکھا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود انکوائری کرائی ہے، ابھی انہیں کیسے قصوروار کہا جاسکتا ہے۔