• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے صلح کے بارے میں بیان کا تاثر درست نہیں گیا، محمد زبیر

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہوجانے کے حوالے سے ان کے بیان کا تاثر درست نہیں گیا۔ مسلم لیگ ن یہ مطالبہ نہیں کررہی کہ حکومت کی سیڑھی کھینچ کر اس کے لیے سیڑھی لگادی جائے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے والوں سے متعلق بات کی تو کہا گیا کہ آپ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ بعد میں آرمی چیف نے اس کا نوٹس لیا اور رپورٹ بھی آئی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہی ماورائے آئین اقدامات ہیں جن کی بات ہم کرتے ہیں۔

تازہ ترین