رحیم یار خان، رکن پور (نمائندگان جنگ) غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، باپ گرفتار، تھانہ رکن پور کی حدود، دنیا پور گانگا کے رہائشی عبدالستار کو اپنی 24 سالہ شادی شدہ بیٹی شمیم پر شبہ تھا کہ اس نے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں، غصے میں آ کرباپ ستار نے بیٹی پر پستول سے فائرنگ کر دی، شمیم موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، پولیس نے باپ عبدالستار کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی۔