اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز شریف کیخلاف ناجائز پیسے سے جائیداد بنانے کا کیس نہیں، تین سال سے معلوم نہیں شہباز شریف کا جرم کیا ہے، وہ 15 مہینے جیل کاٹ چکے، وزیر اعظم کے دفتر میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جو پیسے نہیں بنارہا،ان سب کو جواب دیناہوگا۔دوسری طرف چینی کی خورد برد میں 6 سو ارب کی کرپشن ہوئی، آج تک نہ پتہ چلا،ہر وزیر پر کرپشن کے مقدمات ہیں،اب رنگ روڈ میں کرپشن آ گئی ہے، اب پھر رپورٹ بنے گی، باتیں ہوں گی، اس حکومت کا کوئی آدمی آج تک گرفتار نہ ہوا،سپیشل اسسٹنٹ نے استعفیٰ کیوں دیا، اس کا تو حکومتی محکمے کے ساتھ تعلق ہی نہیں ہوتا،احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں، کوئی کرپشن کا الزام نہیں، پھر بھی سب جیل کاٹ چکے،چوری چھپانا، ملزمان کو بچانے والا معاملہ نہیں چلےگا، ان کو جواب دینا ہوگا،شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ یہ وزیر جو پریس کانفرنس کرتے ہیں،ان کا نیب سے تعلق کیا ہے؟، حکومت جانے پر یہ وزیر پہلی رات پہلے جہاز سے ملک سے بھاگ جائیں گے۔