مردان( نامہ نگار ) پولیس لائن کی حفاظت پر مامور مورچہ بند کانسٹیبل کو دہشت گردوں نے گولی مار کر شہید کر دیا پولیس کےمطابق کانسٹیبل شیر محمد پولیس لائن کی چار دیواری کے قریب ریلوے لائن کی جانب بنائے گئے مورچے میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رات کے ڈھائی بجے دو نامعلوم دہشت گردوں نے مورچے میں گھس کر اسے سر میں گولی ماردی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا فائر کی آواز سن کر قریبی مورچوں میں موجود پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں پر فائرنگ کی مگر وہ رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا تاہم دہشت گردوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا ادھر جاں بحق کانسٹیبل کی نماز جنازہ پیر کے روز پولیس لائن مردان میں ادا کر دی گئی جس میں کمشنر ڈی پی او اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔