نیوزی لینڈ کے رگبی اسٹار اور باکسر سونی بل ولیمز نے فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے کلی جانے والی بمباری پر عالمی رہنماؤں کی رہنمائی پر سوال اٹھا دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے۔
سونی بل ولیمز نے کہا کہ اپنی امت کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک کو دیکھتے ہوئے میرا دل رو روہا رہا ہے آنکھیں جل رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عالمی رہنماؤں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام نہاد قائدین کہاں ہیں؟ کیا ہم اسرائیلی طاقتوں سے خوفزدہ ہیں اس لیے ہم خاموش رہیں؟
اسٹار کھلاڑی نے دعا کی کہ یا اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت فرمائے۔