• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھیرا نے فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے قابض اسرائیلی فورسز کے قاتلانہ حلموں سے متاثرہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے متھیرا نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں فلسطین سے بچہ گود لے سکوں اور پھر اُس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اسرائیلی حملوں میں اپنا گھر اور خاندان کھودیا۔‘

متھیرا نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کو فلسطین سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ معلوم ہے تو مجھے اُس سے آگاہ کریں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک اسٹوری میں کہا تھا کہ کاش وہ بھی فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جا سکتیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ آج سوچ رہی تھیں کہ فلسطین کے ویزہ کیلئے درخواست دیں تاکہ وہاں جا کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرسکیں۔

واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کررہی ہیں۔

تازہ ترین