• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت کی کشتی بھنور میں پھنس چکی، امیر حیدر ہوتی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی کشتی بھنور میں پھنس چکی۔

ایک بیان میں امیر حیدر خان ہوتی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اب اپوزیشن کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، عوام دیکھیں گے، کرپشن کی لازوال داستانیں جلد سامنے آئیں گی۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کرپشن چارجز سامنے آنے پر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے لیکن انہیں سزا نہیں دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے احتساب کمیشن بھی اپنے ہی وزراء کو بچانے کے لیے ختم کیا۔

امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے نام پر اپنوں کو کلین چٹ دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دراڑ ان کی ناکام اور غریب کُش پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اگلے انتخابات میں عوام خود فیصلہ کریں گے اصل عوامی حکمران کون ہیں۔

تازہ ترین