وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہا ہے کہ وہ راجا ریاض سے شہزاد اکبر سے متعلق بات کریں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شفقت محمود نے کہاکہ راجا ریاض سے پوچھوں گا کہ شہزاد اکبر نے کیا کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ راجا ریاض سے بات کریں گے، یہ رنجشیں ختم ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر سے کسی کی اپنی ذاتی رنجش ہوسکتی ہے، کسی کو کوئی شکایت ہے تو بالکل ان سے بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ کسی کی کوئی رنجش ہے تو ان سے ملیں گے بھی اور بات بھی کریں گے۔
شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ ناراضی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ تحریک انصاف کے خلاف جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں ماننے کو تیار نہیں کہ شہزاد پارٹی کے ارکان اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی کررہے ہیں۔
جہانگیر ترین گروپ سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کو گرانا ان کا مقصود ہوتا تو آسان تھا کہ یہ ن لیگ سے بات کرتے۔