کراچی (ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اورمشین سے جوڑ لیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں۔