• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائی کورٹ میں کووڈ ویکسین سنٹرکاافتتاح

لاہور(خصوصی رپورٹر) رجسٹرار ہائی کورٹ مشتاق احمد اوجلہ اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے لاہور ہائی کورٹ میں کووڈ ویکسین سنٹر کا افتتاح کیا۔جبکہ سول سیکریٹریٹ میں بھی سنٹر تیار کیا جا رہا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار علی زمان و ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے ہائی کورٹ کرونا ویکسینیشن سنٹر کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کرونا ویکسین سنٹر سے جوڈیشری اور وکلاءمستفید ہونگے۔
تازہ ترین