سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسلام آباد میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں 220 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو امن وفد تشکیل دینے کے لئے خط لکھاہے۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ امن وفد تمام مذاہب، سیاسی شخصیات، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نمائندوں پر مشتمل ہو۔