• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 18 موٹرسائیکلوں، گاڑی سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے بھی ایک گاڑی، تین موٹر سائیکل چوری ہو گئے ۔تھانہ نصیرآباد نے موبائل چھیننے،تھانہ سول لائن نے بیکری سے گن پوائنٹ پرڈیڑھ لاکھ روپے چھیننے ،تھانہ وارث خان نے خاتون سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 7ہزار روپےچھین کر فرار ہو نے،تھانہ سٹی نے موبائل چوری کے دو واقعات ، خاتون کاپرس جس میں طلائی زیور مالیتی ایک لاکھ 90ہزار روپے اور 55ہزار روپے تھےچوری ، تھانہ پیرودھائی نے گاڑی سے بیٹری چوری،تھانہ وارث خان نے خاتون کاپرس جس میں2موبائل اور18ہزار روپے تھے چھیننے،تھانہ نیوٹاؤن نے تین واقعات میں دو موبائل چوری، ایک چھیننے، چوتھی واردات میں گھر سے طلائی زیور چوری ،تھانہ گوجرخان نے د کان کے تالے توڑ کر سیف سے پلا ٹ کاالاٹمنٹ لیٹر ، رجسٹریاں 2 چیک بکس اور 17ہزار روپے چوری ،تھانہ صدربیرونی نے ڈونکی پمپ اور موٹر چوری ،تھانہ روات نے گھر سے لیپ ٹاپ اور 60ہزارروپے چوری ، دوسری واردات میں تقریبا ً5 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی چوری ، دیگر دو وارداتوں میں 10 توڑے گندم ، پسٹل، پرفیومز مالیتی 30 ہزارروپے، گھڑی چوری کے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی الیون ٹو میں چار نامعلوم افرا د کی طرف سے ایک ٹن سریا چھیننے،تھانہ رمنا نے گھر سے نقدی ،لیپ ٹاپ مالیت 2 لاکھ روپے چوری،تھانہ کراچی کمپنی نے فلیٹ سے فون ،نقدی اور لیپ ٹاپ چوری ،تھانہ کوہسار نے اے سی سے کمپریسر چوری ، تھا نہ کراچی کمپنی نے گھر سے پرائز بانڈ ،نقدی ،گھڑیاں مالیت 7 لاکھ روپے چور ی کے مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین