لاہور(پ ر )سابق وزیر اعظم اور پی پی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے پی ایس 70سندھ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار دادا محمد ہالیپوٹو کی بھاری اکثریت سے جیت کو پیپلز پارٹی پر عوام کے بھر پور اعتماد کی دلیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماتلی کے عوام نے نام نہاد انقلابیوں،نا اہلوں اور مفاد پرستوں کو مسترد کر کے پیپلز پارٹی کے بیانیے پر مہر ثبت کی ہے۔