• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈینگی مخالف مہم میں تیزی ڈپٹی کمشنر ناقص کارکردگی پر برہم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ڈینگی کے خاتمہ کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔22 مئی کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریوں کے لئے ڈینگی بارے معلومات حاصل کرنے اور شکایات درج کرانے کے لئے ٹال فری نمبر جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ڈینگی سرویلنس میں ناقص کارکردگی دکھانے والے مختلف محکموں کے افسران پر برہم ہو گئے۔انہوں نے افسران کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ سیکرٹریز کو لیٹر لکھنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین