• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار ارجیت سنگھ کی والدہ برین اسٹروک (دماغی فالج) کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ کی والدہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اُنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ارجیت سنگھ کی والدہ کا گزشتہ تین ہفتوں سے کلکتہ کے ایک اسپتال علاج جاری تھا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اسپتال میں علاج کے بعد جب دو روز قبل ارجیت سنگھ کی والدہ کا دوبارہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا تو اُس کے نتائج منفی آئے لیکن اُن کی والدہ کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس نے ارجیت سنگھ کی والدہ کی دماغی صحت کو اس قدر مُتاثر کیا کہ اُنہیں برین اسٹروک (دماغی فالج) ہوگیا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز دُنیا سے کوچ کرگئیں۔

واضح رہے کہ 3 ہفتے قبل بھارتی ہدایتکار سرجیت مکھرجی اور سواستیکا مکھرجی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ارجیت سنگھ کی والدہ کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل بھی کی تھی۔

سرجیت مکھرجی اور سواستیکا مکھرجی کے سوشل میڈیا پیغام کے بعد ہی ارجیت سنگھ کی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین