رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بہنے والی فاضل نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نہر میں شگاف پڑنے سے زرعی اراضی زیرِ آب آگئی، جس سے گنے اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق صادق آباد کے چوک سویترا کےقریب واقع فاضل نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑا ہے جسے بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔